Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف سے جرمن نمائندہ خصوصی کی ملاقات، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے جرمن نمائندہ خصوصی کی ملاقات، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال
December 18, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن نمائندہ خصوصی برائے افغانستان، پاکستان جیسپر وائیک نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے اُمور، افغان صورتحال بالخصوص انسانی امداد میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں جرمنی کے اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان، جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

سپہ سالار نے کہا دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی، افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کے لیے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط عالمی نقطہ نظر ضروری ہے، افغانستان میں امن و مفاہمتی اقدامات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔