Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات، افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی پر گفتگو

آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات، افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی پر گفتگو
March 4, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر برن ہارڈ شیلاگک نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق باہمی دلچسپی، افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون کے امور پر گفتگو ہوئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن سفیر برن ہارڈ شیلاگک جی ایچ کیو پہنچے جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا، پاکستان، جرمنی کیساتھ اپنے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔

اِس موقع پر جرمن سفیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلسل پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔