Tuesday, August 9, 2022

آرمی چیف سے ترک وزیر قومی دفاع کی ملاقات، باہمی دلچسپی، افغان امن عمل پر گفتگو

آرمی چیف سے ترک وزیر قومی دفاع کی ملاقات، باہمی دلچسپی، افغان امن عمل پر گفتگو
August 10, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) ترک وزیر قومی دفاع جنرل (ر) ہولوسی آکار کا دورہ پاکستان، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر قومی دفاع نے ملاقات کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران، باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاعی، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ افغان امن عمل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترک وزیر قومی دفاع جنرل (ر) ہولوسی آکار نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کی تصدیق کی۔