Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف سے بیلاروس کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اُمور پر گفتگو

آرمی چیف سے بیلاروس کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اُمور پر گفتگو
December 3, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بیلاروس کے سفیر آندرے میٹیلیسا نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان صورتحال، انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون، شراکت داری پر بھی غور کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان عالمی، علاقائی اُمور میں بیلاروس کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، کہا کہ بیلاروس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں وسعت کے خواہاں ہیں۔

سپہ سالار نے کہا کہ افغانستان کو تباہی سے بچانے کے لیے انسانی امداد پہنچانا ناگزیر ہے۔ مزید کہا کہ افغانستان کی انسانی امداد کے لیے ادارہ جاتی طریقہ کار وضع کرنا ہو گا۔