Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال
February 12, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسچی اُمور، علاقائی سلامتی اور افغان امن عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان میں انسداد کورونا وباء کیلئے برطانوی تعاون پر تشکر کا اظہار کیا۔