راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سکیورٹی، دفاعی تعاون، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال ہوا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک کوارٹر جی ایچ کیو پہنچے اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں سکیورٹی اور دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال ہوا، افغان امن عمل سمیت مجموعی عالمی تذویراتی ماحول پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
جنرل سر نکولس کارٹر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہا، کہا دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں وسعت کیلئے پرعزم ہیں۔