Saturday, July 27, 2024

آرمی چیف سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات‘ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

آرمی چیف سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات‘ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
April 19, 2016
اسلام آباد (92نیوز) برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف سر نکولس پیٹرک کارٹر کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات۔ برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداءپر پھول بھی چڑھائے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف سر نکولس پیٹرک کارٹر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی چیف آف جنرل سٹاف نے ضرب عضب کی کامیابیوں اور علاقی سلامتی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ سرنکولس پیٹرک کارٹر کی جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداءپر پھول بھی چڑھائے۔ برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل نیکلسن پیٹرک کارٹر نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے بھی ملاقات کی۔