آرمی چیف سے برطانوی فوج کے سربراہ کی ملاقات

اسلام آباد(92نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے برطانوی فوج کے سربراہ لیفٹنینٹ جنرل جیمزروپٹ نے ملاقات کی ہے، جس میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ شمالی وزیرستان سمیت ملک کے تمام دور دراز علاقوں سے بھی دہشتگردوں کا صفایا کردیا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق برطانوی بری فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جیمزروپٹ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات میں پاک برطانیہ دفاعی تعاون ،دو طرفہ تربیتی دوروں پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جیمزروپٹ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کارکردگی کوسراہا۔