Saturday, July 27, 2024

آرمی چیف سے بحرین کے میجر جنرل ڈاکٹر شیخ سلمان بن عطیہ اللہ الخلیفہ کی ملاقات، صحت کے شعبے پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے بحرین کے میجر جنرل ڈاکٹر شیخ سلمان بن عطیہ اللہ الخلیفہ کی ملاقات، صحت کے شعبے پر تبادلہ خیال
December 7, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کے میجر جنرل ڈاکٹر شیخ سلمان بن عطیہ اللہ الخلیفہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، صحت کے شعبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ڈاکٹر شیخ سلمان بن عطیہ اللہ الخلیفہ نے پاکستان کے کورونا وباء کے خلاف ردعمل کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بحرین کے ساتھ مضبوط دفاع، سفارتی اور اقتصادی تعلقات میں وسعت ترجیح ہے۔ اسلام آباد میں کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کی تعمیر میں بحرینی تعاون کلیدی ہے۔

میجر جنرل ڈاکٹر شیخ سلمان نے کہا پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید وسعت میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔