Wednesday, November 30, 2022

آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی ملاقات ،علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی ملاقات ،علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی ہے اس اہم ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادل خیال کیا گیا ۔ایرانی سفیر نے علاقائی امن واستحکام کےلئے پاک فوج کے کردار کو سراہااور آپریشن ردالفساد کی تعریف کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا تھا کہ پاک فوج ا یران کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔