آرمی چیف سے امریکی ڈپٹی سیکرٹری برائے فضائیہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی ڈپٹی سیکرٹری برائے فضائیہ مس ہیڈی گرانٹ نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔
پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔