Friday, August 12, 2022

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی دلچسپی اُمور، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی دلچسپی اُمور، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال
August 13, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور، افغانستان کی تازہ صورتحال، دوطرفہ تعاون پر گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ طویل المیعاد، کثیر الجہتی شعبہ جات میں دیرپا تعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستان، افغان امن عمل کے لیے پرعزم ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ، پاکستان افغان مسئلہ کے پرامن حل کے لیے تمام شراکت داروں کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔

امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے پاکستان کے علاقائی امن و استحکام کے لیے مسلسل تعاون کو قابل قدر قرار دیا، انہوں نے کہا کہ، دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات میں وسعت کے لیے پرعزم ہیں۔