Saturday, July 27, 2024

بھارتی مظالم کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

بھارتی مظالم کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
April 2, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری اپنے سیاسی حق خود ارادیت کیلئے کوشاں ہیں،بھارتی مظالم ان کی آواز نہیں دباسکتے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی ،ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں بھی قابل مذمت ہیں ۔

قبل ازیں   آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلز ویلس نے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں  علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آرمی چیف نے افغانستان میں دیرپا قیام امن کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ  خطے کی دیگر قوتیں بھی امن کے قیام کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔