آرمی چیف سے امریکی سینیٹر جان مکین اور رچرڈ اولسن کی ملاقات، افغانستان کے تناظر میں علاقائی امن پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (92نیوز)آرمی چیف سے امریکی سینیٹر جان مکین اور رچرڈ اولسن نےجی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے ۔
ملاقات میں افغانستان کے تناظر میں علاقائی امن پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ اس اہم موقع پر جنرل راحیل شریف نے پاکستان کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی بارڈر مینجمنٹ سے منسلک ہے اور غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کیلئے بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے۔