آرمی چیف سے امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ کینتھ مکینزی کی ملاقات

راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹرل کمان کےنئے سربراہ کینتھ مکینزی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کنتھ میکنزی نے وفد کے ہمراہ ملاقات میں جیو اسٹریٹیجک اور خطے کی سکیورٹی کے صورت حال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف اور جنرل کنتھ میکنزی نے پاک بھارت کشیدگی اورافغانستان کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا ۔