Saturday, October 1, 2022

آرمی چیف سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف کی ملاقات

آرمی چیف سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف کی ملاقات

راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں افغانستان سمیت خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں امن کیلئے پاکستان کی مثبت کوششوں پر بھی بات ہوئی ۔ آرمی چیف نے کہا افغانستان کا امن پاکستان کیلئے کسی بھی ملک سے زیادہ اہم ہے ۔ امن کیلئے کوشش جاری رکھیں گے۔