Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف سے امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ کی ملاقات‘ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

آرمی چیف سے امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ کی ملاقات‘ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
May 9, 2016

اسلام آباد (92نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جوزف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خطے کی صورتحال اور افغانستان سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ امریکی جنرل کی جانب سے خطے میں قیام امن اور استحکام کی کوششوں کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی گئی۔

اس سے پہلے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ امریکی جنرل جوزف نے جی ایچ کیو میں یاد گار شہداءپر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔