Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو

آرمی چیف سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو
December 15, 2016

اسلام آباد (92نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات۔ چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ امور اور خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات لاہور پہنچ گئے جہاں انھوں نے علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی، مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔