آرمی چیف سے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات، سلامتی کی صورتحال پرغور
راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز ایئر چیف مارشل مارک بنسن نے ملاقات کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں دفاعی وسکیورٹی تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ائیر مارشل نے بری فوج کی علاقائی استحکام، دہشتگردی کیخلاف مخلص کاوشوں کو سراہا ۔ قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز نے یادگار شہداء پر حاضری دی۔