Monday, September 26, 2022

آرمی چیف سےایساف کمانڈرجنرل جان کیمبل کی ملاقات

آرمی چیف سےایساف کمانڈرجنرل جان کیمبل کی ملاقات
راولپنڈی(92نیوز)افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان کیمبل نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں امریکی فوجی کمانڈر جنرل جان ایف کیمبل  اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سکیورٹی کے حوالے سے خطے کی صورتحال، پاک امریکا دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں قیام امن اور افغان مصالحتی عمل پر بات چیت کی گئی۔