Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے ملائیشیا کے آرمی چیف کی ملاقات، دہشتگردی کے خلاف کاوشوں کو سراہا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے ملائیشیا کے آرمی چیف کی ملاقات، دہشتگردی کے خلاف کاوشوں کو سراہا
July 11, 2017

راولپنڈی (92نیوز)ملائیشین آرمی چیف جنرل داتوسری زلکفل بن حاجی قاسم کا تینوں مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرزکا دورہ، دوطرفہ سطح پر دفاعی اور افواج کے مابین تعاون میں اضافے کی خواہش کا اظہار۔ پاکستان کی انسداددہشتگردی اور بحری قزاقی کے خاتمے کیلئے جاری کاوشوں کو سراہا۔

تفصیلات کےمطابق ملائیشین آرمی چیف جنرل داتوسری زلکفل بن حاجی قاسم کادورہ پاکستان۔  تینوں مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرزکے دورےکئے ۔  آئی ایس پی آر کے مطابق ملائیشین آرمی چیف نے دورہ جی ایچ کیومیں یادگار شہداءپر حاضری دی بری فوج کے چاق و چوبند دستے نے اُنہیں اعزازی گارڈ پیش کی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں افواج کی تربیت ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون اورخطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال۔  ملائیشین وفد کوپاک آرمی کی آپریشنل اور تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جبکہ ملائیشیاء آرمی چیف  دہشتگردی کیخلاف پاکستانی کاوشوں کی تعریف کی ۔۔

ملائیشین آرمی چیف نیول ہیڈکوارٹرزپہنچے توامیر البحر ایڈمرل ذکاءاللہ نے اُنکا استقبال کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملائیشین آرمی چیف نے بین الاقوامی سمندری تحفظ اور بحری قزاقی کیخلاف پاک بحریہ کی انتھک کاوشوں کی تعریف کی۔

ایئر ہیڈکوارٹرز آمد پر ائیرچیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیااورپرنسپل سٹاف آفیسر ز سے تعارف کرایاگیا۔ پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ اُمور پرتفصیلی بریفنگ دی گئی، دوطرفہ ملاقات میں ملائیشین آرمی چیف کی دہشتگردی کےخلاف پاک فضائیہ کے کلیدی کردار، پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین تربیتی اُمورپر تعاون، مشترکہ مشقوں کی اہمیت ،باہمی تجربات سے استفادہ پر زوردیا۔