Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ
June 1, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، کالج کے افسران اور فیکلٹی سٹاف سے خطاب میں کہا پاکستانی فوج قوم کی حمایت سے ناقابل تسخیر اور خطے میں امن کی ضامن ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کالج کے افسران اور فیکلٹی سٹاف سے خطاب میں کہا کہ ایک اچھی تربیت یافتہ اور پیشہ ورانہ صلاحیت رکھنے والی فوج ہین امن کی ضامن ہے۔ قوم کی پشت پناہی ہی پاک فوج کی اصل طاقت ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے ملکی داخلی اور خارجی درپیش چینلجز پر بھی گفتگو کی، اور کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام، تنازعات کے حل پر منحصر ہے۔