Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ
January 29, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا۔ آرمی چیف نے قطری قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع ڈکٹر خالد بن محمد العتیہ اور قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور ، دفاع ، سکیورٹی تعاون اور خطے کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطری قیادت نے دو طرفہ تعلقات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان انتہائی اہمیت کے حامل برادرانہ تعلقات ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے احمد بن محمد ملٹری کالج کے اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان کیڈٹس کی مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ادارے کی جانب سے کاوشیں قابل قدر ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔