Sunday, September 25, 2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سراج رئیسانی کی شہادت پر افسوس کا اظہار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سراج رئیسانی کی شہادت پر افسوس کا اظہار
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نواب سراج رئیسانی کی شہادت پر افسوس کااظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان انتہائی محب وطن اور باصلاحیت سیاستدان سراج رائیسانی سے محروم ہو گیا، اہم ترین جمہوری عمل کو پٹڑی سے اتارنے کی دشمن کی مضموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمن قوتیں پاکستان میں جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گی ، پاکستانی قوم انہیں شکست دے گی ۔