آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا زینب کے قتل پر اظہار افسوس
راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ننھی زینب کے قتل پر اظہار تعزیت کی ۔ آرمی چیف نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سول انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی کی ہدایت کر دی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معصوم زینب کے والدین کی اپیل پر ملزموں کی گرفتاری کیلئے عسکری اداروں کو تمام سول اداروں کی فوری مدد کرنے کی ہدایت کر دی ۔