Sunday, July 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دو روزہ دورہ قطر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دو روزہ دورہ قطر
July 8, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کا دو روزہ دورہ کیا۔ آرمی چیف کی قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیرمملکت دفاعی امور سے ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قطر فوج کے چیف آف اسٹاف سے بھی ملے ۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دفاعی اور سکیورٹی تعاون، علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

آرمی چیف نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور قطر دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی بہترین تاریخ رکھتے ہیں۔ دوطرفہ برادرانہ تعلقات دیرپا شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ قطر نے افغان امن عمل میں قابل قدر کردار ادا کیا۔ قطری قیادت نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔