آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں پاک امریکا تعلقات سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ کے مطابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا جس میں پاک امریکا تعلقات میں بہتری اور افغانستان میں سیاسی مفاہمتی عمل کی ضرورت پر بات چیت ہوئی ۔
اس کے علاوہ خطے میں عسکریت پسندوں اور دہشتگرد گروپوں کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔