Saturday, July 27, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں ووٹ کاسٹ کیا،قوم کو بھی ووٹ دینے کا پیغام

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں ووٹ کاسٹ کیا،قوم کو بھی ووٹ دینے کا پیغام
July 25, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں ووٹ کاسٹ کر دیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سپہ سالار نے کہا کہ باہر نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔ پاکستان کو اس وقت بہت سی دشمن قوتوں کا سامنا ہے ، ہم پاکستان کیخلاف برسرپیکار دشمن قوتوں کا ہدف ہیں۔ ادھر مختلف شہروں میں عوام کا فوج اور پولیس اہلکاروں سے اظہار محبت بھی سامنے آیا۔ ووٹرز نے لاہور ،سیالکوٹ اور صادق آباد میں پاک فوج کےجوانوں اورپولیس اہلکاروں کو پھول پیش کئے اور فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔