Thursday, September 19, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید ایل او سی پر جوانوں کے ہمراہ منائی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید ایل او سی پر جوانوں کے ہمراہ منائی
June 16, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید ایل او سی پر جوانوں کے ہمراہ منائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نماز عید الفطر ایل او سی پر جوانوں کے ہمراہ ادا کی، ادائیگی نماز کے بعد ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بطور سپاہی ایسے تہوار گھروں سے دور منانے پر فخر ہے، وطن اور قوم کے فرائض کی حفاظت ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔ آرمی چیف نے جوانوں کے بلند عزم اورحوصلے کی تعریف کرتے ہوئے وطن کے تحفظ کے لئے قربانیوں کا نذرانہ دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔