Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ادارہ عسکری تاریخ کا افتتاح کر دیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ادارہ عسکری تاریخ کا افتتاح کر دیا
January 23, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ادارہ عسکری تاریخ کا افتتاح کر دیا ۔ آرمی ادارہ عسکری تاریخ کی افتتاحی تقریب آرمی آڈیٹوریم، جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  تقریب میں سینئر حاضر سروس اور سبکدوش فوجی افسران نے شرکت کی ۔   تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے امید ظاہر کی کہ ادارہ پاک آرمی کی شاندار اور سنہری تاریخ کو محفوظ بنانے میں کلیدی کردار ادا کریگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ادارہ عسکری تاریخ میں اعداد و شمار، آرکائیو اور دیگر اشیاء محفوظ کی گئی ہیں۔ ادارہ آرمی کی تاریخ اور عسکری علوم کے مطالعے کیلئے کلیدی مرکز ہو گا۔

قبل ازیں آرمی چیف سے ورلڈ ہاکی الیون ٹیم ہال آف فیم اور پاکستان ہاکی کے سابق کھلاڑیوں نے ملاقات کی ۔  آرمی چیف نے ورلڈ الیون ٹیم کو پاکستان لانے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تعریف کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پی ایچ ایف کو ورلڈ الیون ہاکی میچز کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی بھی کرائی ۔  

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ۔  اس موقعہ پر پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے دلچسپی لینے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ۔