Sunday, September 25, 2022

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل کی ملاقات،امن مشنز میں قربانیوں کو سراہا

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل کی ملاقات،امن مشنز میں قربانیوں کو سراہا
راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل نے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق  جین پیری نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاک فوج کی کاوشوں اور قربانیوں کو سراہا ۔ اس موقع پر آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ  پاکستان عالمی امن کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا ، پاکستان عالمی امن کے لئے سب  سے زیادہ سپاہ فراہم کرنے والا ملک ہے ۔ بعد ازاں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری  نسٹ میں عالمی اسمن و استحکام سینٹر پہنچے ، جین پیری کا کہنا تھا کہ امن مشن میں شہید ہونیوالے 156 پاکستانی خاندانوں کے مشکور ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی امن مشن میں پاک فوج کا کردارانتہائی اہم ہے،پاکستانی سپاہیوں نے بہت سے لوگوں کی جان بچائیں۔