Tuesday, September 17, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات
July 6, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی ودفاعی تعاون کومزید فروغ دینے کے اقدامات بھی زیرغور آئے ۔ آرمی چیف نے آذربائیجان کے سفیر کی باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے خدمات کو سراہا۔