Thursday, February 2, 2023

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے شہدا کے اہلخانہ اور غازیوں کے ساتھ مصروف دن گزارا

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے شہدا کے اہلخانہ اور غازیوں کے ساتھ مصروف دن گزارا
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کے اہلخانہ اور غازیوں کے ساتھ مصروف دن گزارا، ان کے مسائل کے حل کے لییلئے فوری احکامات بھی جاری کیے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو آڈیٹوریم میں شہداء کے اہلخانہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انھوں نے  شہدا کے اہلخانہ اور غازیوں کے  مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات بھی جاری کیے۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کی قربانیوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ فوج اور عوام شہد ا کی قربانیوں کا جتنا بھی شکریہ ادا کریں وہ کم ہے۔ سپہ سالار کا کہناتھا کہ پاک فوج اپنے شہدا کے اہل خانہ کی نگہداشت کا عمل جاری رکھے گی۔