Monday, October 3, 2022

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ایل او سی ،لائن آف ایکچول کنٹیکٹ کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 آرمی چیف کی راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹر آمد پر کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ندیم رضا نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو فیلڈ فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ بھارت کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں کا بھر پور جواب دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن ،لائن آف ایکچولکنٹیکٹ سمیت مشرقی سرحد پر منڈلاتے خطرات کے خلاف خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔