Tuesday, October 4, 2022

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سری لنکن ہم منصب اے ڈبلیو ڈسلوا سے ملاقات

 آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سری لنکن ہم منصب اے ڈبلیو ڈسلوا سے ملاقات
را ولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل  شریف نے سری لنکن فوج کے سربراہ اے ڈبلیو ڈسلوا سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سری لنکن فوج کے سربراہ اے ڈبلیو ڈسلوا سے ملاقات  کی ہے  ملاقات کے دوران جنرل راحیل شریف کو سری لنکن فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ ملاقات میں پیشہ ورانہ امور دو طرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا سری لنکن آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب اور خطے میں قیام امن کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف  کی ہے۔