Sunday, December 10, 2023

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ
November 26, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایئر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اور پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضرب عضب میں مل کر کام کیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل ایئرہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں انہیں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے جنرل راحیل شریف کی ملکی دفاع مضبوط بنانے کیلئے کوششوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے فضائیہ کے عزم کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اور آرمی نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضرب عضب میں مل کر کام کیا۔ ملکی فضائی سرحدوں کے موثر دفاع میں بھی پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے۔

آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ تینوں مسلح افواج کے مابین بہترین تعاون کو مزید مستحکم بنانا ہو گا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے الوداعی دورے اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ رات انہوں نے صدر ممنون حسین کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی۔