Tuesday, August 9, 2022

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان ہم منصب کی ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان ہم منصب کی ملاقات
راولپنڈی(92نیوز)افغان آرمی چیف جنرل شیر محمد کریمی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور جنرل شیر محمد کریمی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سکیورٹی کے حوالے سے خطے میں صورتحال، پاک آفغان سرحدی تعاون اور افغان فوجیوں کی پاکستان میں تربیت سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان آرمی چیف جنرل شیر محمد کریمی کل پاکستان ملٹری آکیڈمی کاکول میں پاسنگ آوٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ہونگے اور تقریب سے خطاب کریں گے،جنرل شیر محمد کریمی افغانستان کے پہلے آرمی چیف ہونگے جو کاکول ملٹری آکیڈمی کا دورہ کریں گے۔ جی ایچ کیو پہنچنے پر پاک فوج کے چاق وبند دستے نے جنرل شیر محمد کریمی کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور جنرل کریمی نے یادگار شہید پر پھول چڑھائے۔ army ch