Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے
May 16, 2016
بیجنگ (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔ بیجنگ میں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار چین کی سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ چینی قیادت کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آرمی چیف اپنے دورے میں چین کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔ آرمی چیف کی جانب سے چین کے آرمی چیف کو نئی کمانڈ کا کنٹرول سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔