Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر چین پہنچ گئے
August 3, 2016
اسلام آباد (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چینی افواج کے سربراہ سے ملاقات میں فوجی اور دفاعی تعلقات کے فروغ اور پاک چین اقتصادی راہداری کی سکیورٹی پر تفصیلی بات چیت کی۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر چین کے شہر ارمچی پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فینگ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فوجی و دفاعی تعلقات کے فروغ‘ دوطرفہ امور اور پاک چین اقتصادی راہداری کی سلامتی اور حفاظت کے طریقہ کار پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری ژینگ شن ژیان سے بھی علیحدہ ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات‘ علاقائی سلامتی، پاک چین اقتصادی راہداری کی سکیورٹی اور تکمیل پر اہم ترین گفتگو ہوئی۔