Friday, September 20, 2024

آرمی چیف ایک روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

آرمی چیف ایک روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے
March 1, 2016
  راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے جہاں انہوں نے تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ہیں جہاں آمد پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ انہوں نے تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سکیورٹی کے حوالے سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ پر بھی بات چیت کی گئی تاجکستان کے صدر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے۔