آرمی چیف اورکورکمانڈر کراچی کا گورنرسندھ کو ٹیلی فون ،خیریت دریافت کی

کراچی(92نیوز)گورنر سندھ کو آرمی چیف اور کورکمانڈر کراچی نے ٹیلی فون کیا ہے جس میں ڈاکٹر عشرت العباد کی خیریت دریافت کی گئی ہے ۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ، ڈی جی رینجرز، مشیر مذہبی امور، چیف سیکرٹری اور دیگر شخصیات نے اسپتال جا کر عیادت کی ہے ۔ ترجمان کے مطابق گورنر کا طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کیے گئےہیں اور ڈاکٹرز نےان کو آرام کا مشورہ دیا ہے ۔