Friday, September 20, 2024

آرمی چیف افغان صدر سے ملاقات کیلئے کابل روانہ

آرمی چیف افغان صدر سے ملاقات کیلئے کابل روانہ
June 12, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان روانہ ہو گئے ،جہاں وہ افغان قیادت سے ملاقات کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان میں مستحکم قومی حکومت چاہتا ہے ،نیٹو امریکا افغانستان میں فروغ امن کیلئے کوشاں ہیں۔ واضح رہے کہ آرمی چیف سے افغان مشیر قومی سلامتی نے اعلی سطح وفد کے ہمراہ 27 مئی کو اہم ملاقات کی تھی۔ سیکرٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی بھی اس اہم ملاقات کا حصہ تھے۔ آرمی چیف کو اسی ملاقات میں افغان صدر کیجانب سے دورہ کابل کی دعوت دی گئی تھی۔