Monday, October 3, 2022

آرمی پبلک سکول کے مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری

آرمی پبلک سکول کے مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی پبلک سکول پشاور حملے کے مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے ہیں، دہشتگرد حضرت علی، مولوی عبدالسلام ،مجیب الرحمن اور سبیل عرف یحیحیٰ کو اب کسی بھی وقت تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آرمی پبلک سکول حملے میں ملوث چاروں دہشتگردوں کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے ہیں، بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد سینکٹروں معصوم  بچوں کے قاتلوں کو اب جلد نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مولوی عبدالسلام ولد شمشی، حضرت علی ولد اول باز خان، مجیب الرحمن ولد گلاب جان  اور سبیل عرف یحیحیٰ ولد عطااللہ کے ڈیتھ وارنٹس پر دستخط کر دیئے ہیں، اے پی ایس حملے میں ملوث ان چاروں دہشتگردوں کے مقدمات ملٹری کورٹس میں چلائے گئے اور  دوران سماعت اعتراف جرم کیا جس کے بعد  ملٹری کورٹس نے ان چاروں دہشتگردوں کو موت کی سزا سنائی، ملٹری کورٹس سے سزائے موت ملنے کے بعد ان دہشتگردوں نے صدر مملکت سے رحم کی اپیل کی جو وزیر اعظم کی سفارش پر مسترد کر دی گئی جس کے بعد اب ان دہشتگردوں کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔