Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے حملے نے پوری قوم کو یکجا کیا !!! طلبہ کو شہید کرنیوالے بیشتر دہشت گرد مار دیئے: آرمی چیف

آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے حملے نے پوری قوم کو یکجا کیا !!! طلبہ کو شہید کرنیوالے بیشتر دہشت گرد مار دیئے: آرمی چیف
July 16, 2015
پشاور (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم اور پاک فوج شہداءکے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی پبلک سکول کے طلبہ کو شہید کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچا دیا۔ ان خیالات کا اظہار جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کے دورہ میں شہداءکے لواحقین سے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے حملے نے پوری قوم کو یکجا کر دیا ، سانحہ پشاور کے بیشتر دہشت گرد انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے بچوں کے اہل خانہ کو کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں افطار ڈنر دیا جس میں ان کی اہلیہ نے بھی شرکت کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی مذہب اور معاشرہ بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا، بچوں کی المناک موت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ سانحہ میں ملوث بیشتر دہشت گردوں کو انجام تک پہنچادیا گیا ہے۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ملک میں آپریشن جاری رہے گا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کے جوان ملک کے چپے چپے کی حفاظت کر رہے ہیں۔ بہترین انٹیلی جنس کی بدولت امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ تقریب میں شہید بچوں کے درجات کی بلندی کےلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔