Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملہ ہوا تو ننھےطلبا نےقربانی دے کر خود کو امر کردیا

آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملہ ہوا تو ننھےطلبا نےقربانی دے کر خود کو امر کردیا
December 16, 2016

پشاور(92نیوز)آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملہ ہوا تو ننھےطلبا نےقربانی دے کر خود کو امر کردیا ، والدین کے زخم تازہ ہیں مگر  بچوں نے  اپنی شہادت کے ساتھ نئی نسل کی جان بچالی ۔

تفصیلات کےمطابق  16 دسمبر 2014 ، یہ ہیں وہ ناقابل فراموش لمحات جب سفاک دہشتگردوں نے آرمی پبلک سکول کے اسی ہال میں معصوم کلیوں کو نشانہ بنایا۔

پھول جیسے بچوں نے قربانی دے کر حکمرانوں کو للکارا ، ملک میں نیشنل ایکشن پلان بنا ، نہ صرف شہر بلکہ قبائلی علاقے بھی محفوظ ہوگئے ، صرف یہی نہیں دہشگردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا تو ملک کے بچے بچے میں بہادری اور شجاعت کا جذبہ پیدا ہوا۔

بچوں سے لڑنے والوں نے بزدلی کا ثبوت دیا تو پوری قوم  دہشتگردی کے خلاف ایک مٹھی بن کر نظر آئی۔

آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں گیا بلکہ یہ پشاور ہی میں نہیں پورے ملک کے لئے امن کا پیغام لے کر آیا -