آرامکو حملے، صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، شاہ سلمان

ریاض (92 نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان ،کہتے ہیں حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آرامکو کو نشانہ بنانے کا مقصد عالمی معیشت کو نشانہ بنانا ہے۔
شاہ سلمان نے کابینہ کےاجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سعودی عرب آئل تنصیبات اور علاقے کا بھرپور دفاع کرے گا، تنصیبات پر حملے سے عالمی امن کے لئے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔
ادھر سعودی کابینہ کا کہنا ہے کہ حملے سے عالمی امن کے لئے خطرات پیدا ہوگئے، عالمی برادری ایسے حملے رکوانے کے لئے موثر اقدامات کرے۔