Tuesday, October 4, 2022

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپوں میں تقریباً پانچ ہزار ہلاکتیں ہو چکیں ، ولادی میرپیوٹن

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپوں میں تقریباً پانچ ہزار ہلاکتیں ہو چکیں ، ولادی میرپیوٹن
 ماسکو (92 نیوز) روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے دعویٰ کیا کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپوں میں اب تک تقریباً پانچ ہزار ہلاکتیں ہو چکیں ہیں۔ ولادی میرپیوٹن نے کہا دونوں ممالک میں دو، دو ہزار سے زیادہ، مجموعی طور پر پانچ ہزار کے لگ بھگ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ آذربائیجان اور آرمینیا کے رہنماؤں کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، کسی ایک ملک کا ساتھ نہیں دیں گے۔ روسی صدر نے تنازع کے حل کیلئے امریکا سے بھی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان آج واشنگٹن میں مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔