Saturday, July 27, 2024

آج یوم پاکستان کے روز پارٹی کے نام اور  جلسے کی تاریخ کا اعلان کرینگے : مصطفیٰ کمال

آج یوم پاکستان کے روز پارٹی کے نام اور  جلسے کی تاریخ کا اعلان کرینگے : مصطفیٰ کمال
March 23, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم کےسابق رہنمااورسابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کاکہنا ہےکہ وہ یوم پاکستان پرپارٹی کے نام اور جلسےکی تاریخ کااعلان کریں گے، انہیں پورے پاکستان سے حمایت مل رہی ہے، ان کی کوشش ضرور کامیاب ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں میڈیا سےگفتگومیں سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کاکہناہےکہ ہماری پارٹی کاجھنڈاہی ہمارانصب العین ہے،آج  پارٹی کےنام اورجلسےکی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ ان کاکہنا تھاکہ ساتھ دینےوالوں سےکہتاہوں کہ مخالفین کی عزت کرناسیکھو،اپنی پارٹی میں قائم رہیں لیکن مخالفین کودشمن نہ بنائیں،ریاست سےدرخواست ہےکہ کراچی کےلڑکوں کوزندگی میں دوبارہ واپس آنےکاموقع دیا جائے۔ مصطفیٰ کمال کاکہنا ہےکہ بیرون ملک سےبھی لوگ دفاترکھولنےکی درخواست کررہےہیں تاہم کسی کودفترکھولنےکی اجازت نہیں دی،انہوں نےبرسلزدھماکوں کی بھی شدیدمذمت کی۔