اسلام آباد ( 92 نیوز) 23 مارچ عہد وفا کی تجدید کا دن ہے ، آج یوم پاکستان کورونا وبا کے باعث سادگی سے منایا جا رہاہے ،توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا ۔اس سال فوجی پریڈ نہیں ہوگی۔
کورونا وائرس کے باعث سرکاری سطح پر تقریبات کا بھی انعقاد نہیں کیا جائے گا ،تاہم جس جذبے سے عظیم وطن حاصل کیا اسی جذبے سے قوم کورونا کو شکست کیلئے بھی پرعزم ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے یوم قرارداد پاکستان کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر کورونا وائرس کو شکست دینے کا عزم دہرایا ، کہا کہ آئیے ہم تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کورونا وائرس کو شکست دینے کا عہد کریں۔