Monday, October 3, 2022

آج ہندوستان افواج کے ترجمان کے پاس دینے کے لیے جواب نہیں تھا ، شیخ رشید

آج ہندوستان افواج کے ترجمان کے پاس دینے کے لیے جواب نہیں تھا ، شیخ رشید
 اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی افواج کے ترجمان کی پریس کانفرنس پر شیخ رشید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا آج ہندوستان افواج کے ترجمان کے پاس دینے کے لیے جواب نہیں تھا۔ شیخ رشید نے کہا بھارتی افواج ایف 16  سے متعلق سوال پر جلے لوہے کا ٹکڑا دکھاتے رہے۔ صحافیوں نے 350 بندے مارنے کا ثبوت مانگا تو جواب ہی نہ دیا جا سکا۔ آج بھارتی افواج اپنی عوام کے سامنے عیاں ہو گئے۔ شیخ رشید نے کہا عمران خان امن کی بات کرتے ہیں۔  پائلٹ کی رہائی پر بجائے شکریہ ادا کرنے کے جنیوا کنوینشن کی بات کرتے رہے۔  آج کسی مودی اور سیاستدان کی گیدڑ بھبھکیاں نہیں سنائی دیں۔  پاکستان کی افواج کا مورال بلند ہے۔ دوسری طرف ابھی نندن کی رہائی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے بڑے اعلان نے بھارتی عوام کے دل جیت لیے۔ بھارت میں عمران خان، امن کا پیغام سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ بھارتی صحافی ساگاریکا گوسے لکھتی ہیں حیرانگی ہے کہ نریندر مودی نے ونگ کمانڈر ابھی نندن کیلئے ایک لفظ نہیں بولا، ان کے ساتھی سیاستدان سرجیکل سٹرائیک کو بی جے پی کی سیاست کیلئے استعمال کررہے ہیں، اس سب کے دوران وزیر دفاع بھی کہیں نظر نہیں آئے۔ بھارتی سپورٹس جرنلسٹ بوریا موجمدار نے ابھی نندن کی واپسی کو بہترین خبر قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ قدم پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے میں مدد دے گا۔